Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / ’غیروں سے نہیں، اپنوں سے چوٹ لگتی ہے‘ : امرسنگھ

’غیروں سے نہیں، اپنوں سے چوٹ لگتی ہے‘ : امرسنگھ

لکھنؤ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے لیڈر امرسنگھ نے آج اس بات کی تردید کی کہ وہ اکھیلیش یادو کے راستہ میں رکاوٹ ہیں اور اترپردیش کے چیف منسٹر کے حامی اور چچا رام گوپال یادو کو پارٹی میں پھوٹ کیلئے بالواسطہ طور پر موردالزام ٹھہرایا۔ اکھیلیش یادو اعلانیہ طور پر امرسنگھ کو نظرانداز کرنے یا پارٹی سے خارج کرنے کیلئے اصرار کررہے ہیں جنہیں (امر سنگھ کو) رام گوپال اور اعظم خاں نے اس پارٹی میں ’’پرایا شخص‘‘ قرار دیا تھا۔ تاہم امرسنگھ نے کہا کہ ’’کوئی غیروں سے نہیں بلکہ اپنوں سے مجروح ہوتا ہے اور اپنوں سے مقابلہ کرنا بہت دشوار ہوتا ہے‘‘۔ 212 ارکان اسمبلی کے دستخط شدہ حلفنامے رکھنے اکھیلیش گروپ  کے دعویٰ پر امرسنگھ نے کہا کہ مجھ میں یہ سننے کی طاقت نہیں ہیکہ ملائم سنگھ یادو تنہا ہیں اور ان کا کوئی رتبہ یا مقام نہیں ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT