Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / غیریقینی مانسون سے پیداوار میں کمی اور مہنگائی کااندیشہ

غیریقینی مانسون سے پیداوار میں کمی اور مہنگائی کااندیشہ

خشک سالی کے حالات تشویشناک اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ‘ آر بی آئی کی سالانہ رپورٹ

ممبئی۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ریزرو بینک آف انڈیا نے آج کہا کہ ملک میں مانسون کی کمی اور غیر یقینی حالات نے ترقی کی راہ کو مسدود کردیئے ہیں اور زرعی شعبہ کی کارکردگی میں کمی آرہی ہے ۔ پیداوار میں کمی سے مہنگائی میں اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ آر بی آئی نے اپنی سالانہ رپورٹ برائے 2014-15ء  میں بتایا کہ مانسون کی پیشرفت سے خشک سالی کا اندیشہ تو کم ہوا ہے لیکن ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے ۔ بارش کی کمی کے باعث زرعی پیداوار گھٹ جائے تو افراط زر میں اضافہ ہوگا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مانسون کی کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کو ایک جامع اور ہنگامی پالیسی بنانی ہوگی ‘ اس کیلئے پیشگی غذائی انتظامات کے ساتھ حکمت عملیاں وضع کی جانی چاہیئے تاکہ ملک میں اناج کی قلت پیدا نہ ہو ۔ مالیاتی سال 2016 کے ابتدائی چار ماہ کیلئے آر بی آئی نے اشارے دیئے ہیں کہ اس سال شرح پیداوار 7.6 فیصد رکھی گئی تھی جبکہ مالیاتی سال 2015میں یہ شرح پیداوار 7.2فیصد رہی ۔

ابتدائی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں مانسون کی صورتحال کا جائزہ بھی  شامل ہے ۔ آر بی آئی نے اپریل میں ایک رہنمایانہ راہ بتائی تھی کہ افراط زر کی شرح 6فیصد تک جائے گی اور بعد کے دنوں میں یہ شرح گھٹ جائے گی اور اگست کے بعد یہ شرح افراط زر جنوری 2017 تک 6 فیصد سے کم ہوگا ۔ اب تک افراط زر نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ آر بی آئی کے  یہ اندازے بالکل قریب پائے گئے ہیں لیکن اب موسمی حالات نے غیر یقینی کیفیت پیدا کردی ہے تو اس کا اثر مارکٹ پر ہورہا ہے ۔ افراط زر میں ہونے والی تبدیلیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ آر بی آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کیلئے مجموعی طور پر صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔ تجارتی اعتماد اب بھی برقرار ہے ۔ بجٹ میں جو اعلانات کئے گئے ہیں اس سے انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور خانگی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ سے صارفین کے احساسات کا احیاء ہوگا اور افراط زر کے اثرات زیادہ منفی نہیں رہیں گے ۔

اندرانی کے فرزند کو جان کے خطرہ کا اندیشہ
گوہاٹی۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) اندرانی مکرجی کے فرزند نے جو شاہنا بورا قتل کیس میں اصل ملزم ہے آج کہا کہ اب اگلا نشانہ وہ ہوں گے ‘ ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والے اس پیچیدگیوں کو ظاہر کرنے جارہے ہیں ۔ مجھے اندیشہ ہے کہ آئندہ مجھے قتل کردیا جائے گا ۔ اگر پولیس نے مجھے ممبئی طلب کیا تو میں چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ دوستوں کو بھی لے چلوں کیونکہ میرے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT