Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / غیر اخلاقی اشتہارات ٹی وی چینلز پر جرمانہ

غیر اخلاقی اشتہارات ٹی وی چینلز پر جرمانہ

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید  نے کہا ہے کہ سماجی اقدار سے متصادم اشتہار کو ٹی وی پر چلانے کی ممانعت ہے۔ غیر اخلاقی اشتہارات دکھائے جانے پر دو ٹی وی چینلز کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں، منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر رکن قومی اسمبلی محمد جمال الدین کی جانب سے ٹی وی چینلوں پر دکھائے جانے والے ناشائستہ اشتہارات سے متعلق توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ ٹیلی ویڑن کو مشترکہ طور پر پورا خاندان دیکھتا ہے اور اگر کوئی پروگرام سماجی معاملات سے متصادم ہو تو اس کے خلاف  کارروائی کی جاتی ہے۔ اس حوالے سے دو ٹی وی چینلز کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور متعدد کو نوٹسسز بجھوائے گئے ہیں اس پر یہ چینلز عدالتوں میں چلے گئے ہیں۔ اس سے قبل رکن اسمبلی جمال الدین نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اور ٹی وی چینلز پر شعائر اسلام سے متصادم اشتہارات بھاری معاوضوں کے عوض دکھائے جا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT