Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر اے او سی سڑکیں یکم جون سے مسدود

غیر اے او سی سڑکیں یکم جون سے مسدود

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آرمی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ جی ایچ ایم سی حدود میں اے او سی مراکز کی سڑکوں کو چھوڑ کر غیر استعمال شدہ ذیلی سڑکوں کو یکم جون 2016 سے بند کردیا جائے گا ۔ بتایا گیا کہ وزیر دفاع کے احکامات پر اس پر عمل آوری کو 31 مئی تک کے لیے روک دیا گیا ۔ تاہم بتایا گیا کہ غیر استعمال شدہ ذیلی سڑکوں کا ایمبولنس ، فائر انجنوں ، اسکول بسوں کے لیے استعمال جاری رہے گا ۔ آرمی نے بتایا کہ متبادل سڑکوں کی تعمیر کے سلسلہ میں جی ایچ ایم سی کی فوجی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ فوجی حکام نے مزید بتایا کہ ہائی کورٹ کے احکام کے مطابق آرمی آرڈیننس کاپس ( اے او سی ) سڑکیں اندرون ملٹری روڈس کہلاتی ہیں اور یہ مقامی ملٹری حکام کے زیر تسلط رہیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT