Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر تدریسی یونیورسٹی ملازمین کو سرکاری ملازمین کے مساوی فوائد کا مطالبہ

غیر تدریسی یونیورسٹی ملازمین کو سرکاری ملازمین کے مساوی فوائد کا مطالبہ

تلنگانہ یونیورسٹیز نان ٹیچنگ ایمپلائز اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ یونیورسٹیز نان ٹیچنگ ایمپلائز اسوسی ایشن نے آج چیف منسٹر سے اپیل کی کہ غیر تدریسی ملازمین کو سرکاری ملازمین کے مساوی قرار دیا جائے اور چار سال سے خدمات انجام دے رہے کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولر بھی کیا جائے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر کانچی منوہر اور جنرل سکریٹری کے مہی پال ریڈی نے یونیورسٹی کے غیر تدریسی ملازمین کو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے  اس کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ انہیں حکومت کی جانب سے بلاک گرانٹس حاصل نہیں ہورہی ہیں ۔ ملازمین کو یونیورسٹی سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور بعض یونیورسٹیز میں پنشن فوائد بھی نہیں دئیے جارہے ہیں ۔ گذشتہ دس دن سے جاری عثمانیہ یونیورسٹی اور کاکتیہ یونیورسٹی کے غیر تدریسی ملازمین کی ہڑتال سے یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے مہی پال ریڈی نے کہا کہ وعدہ کے مطابق ہیلت کارڈس ملازمین کو اب تک فراہم نہیں کیے گئے ۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ ان ملازمین کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں سرکاری ملازمین کے مساوی فوائد فراہم کرنے کے اقدامات کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT