Thursday , June 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر حاضر ملازمین کیخلاف سخت کارروائی: ضلع کلکٹر

غیر حاضر ملازمین کیخلاف سخت کارروائی: ضلع کلکٹر

ناگرکرنول25؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ناگرکرنول مسٹر سریدھر نے مفوضہ فرائض میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والوں کو گھر بھجوادینے کا انتباہ دیا۔انہوں نے ضلع کے نو تشکیل منڈل پدرا کا دورہ کرتے ہوئے دواخانہ، تحصیلدار آفس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے معیادکے ختم ہونے کے باوجودذ خیرہ اندوز کئے گئے دواؤںکو دیکھ کر ڈاکٹر رام کرشنا پر برہم ہوئے۔انہوں نے اس موقع پر دواخانے کے ریکارڈز کی تنقیح کی۔انہوں نے بہانہ بناکر غیر حاضر ہونے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے موسمی امراض سے چوکس رہنے اور عوام کودستیاب رہتے ہوئے خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا۔بعد ازاں ضلع کلکٹر دورۂ اسکول دوران وہاں پر موجود خنزیروں کو دیکھ کر ہیڈ ماسٹر پر وہ برہم ہوئے اور اسکول کے اطراف و اکناف کے علاقے کو صاف و شفاف رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اس موقع پر تعلیم تدریس کے بارے طلباء سے بات کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے مارچ میں ہونے والے سالانہ امتحانات میں 100% فیصدنتائج حاصل کرنے کی خواہش کرتے ہوئے محنت کرنے طلباء کو مشورہ دیا۔اس موقع پر مقامی عوام نے اپنے مسائل پر مشتمل یادداشت ضلع کلکٹر کو پیش کی۔بعد ازاں ضلع کلکٹر نے موضع ونکیشورم کا دورہ کرتے ہوئے روزگار ضامن کے کاموں کا معائنہ کیا۔انفراددی بیت الخلاؤ کی تعمیر کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔ضلع کلکٹر کے ہمراہ آئی ٹی ڈی اے پی او منگیا نائک، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وینکٹیا گوڑ، سرپنچ سرینواسلو و دیگرموجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT