Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر سماجی سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ

غیر سماجی سرگرمیوں کے خلاف سخت انتباہ

محبوب نگر۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جرائم کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے۔ ضلع ایس پی وشوا پرساد نے اپنے صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس غیر سماجی عناصر پر کڑی نگاہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ غیر مجاز ریت منتقل کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے علاوہ سخت بندوبست، پٹرولنگ میں اضافہ کیا جارہا ہے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے ہائی کورٹ سے موصولہ احکامات کے حوالے سے بتایا کہ اس سلسلہ میں اب سوشیل میڈیا واٹس ایپ کی مدد بھی لی جائے گی۔ محبوب نگر کے عوام کی سہولت کیلئے فون نمبرات9490619423 ، 7680891500 دیئے گئے ہیں جس پر مطلع کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات بتانے والوں کے نام راز میں رکھے جائیں گے۔ عوام کی ایسی دی گئی تفصیلات پولیس کیلئے آسانیاں پیدا کریں گی تو دوسری طرف جرائم سے پاک سماج کی تشکیل میں حصہ ادا کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غیر مجاز ریت کی منتقلی کرنے والی گاڑیوں کے نمبرات اور ہوسکے تو تصاویر بھی ان نمبرات پر بھیجی جاسکتی ہیں۔

کراٹے چمپین شپ کیلئے
منتخب طلبہ کو مبارکباد
محبوب نگر۔/28اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں عنقریب شروع ہونے والے سہ روزہ ایشین کراٹے چمپین شپ کیلئے کنگ بوڈوکان کراٹے کلب کے ٹرینر منتخب ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر سری دیوی نے اپنے کیمپ آفس میں منتخب طلباء کو مبارکباد دی، ان کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا۔ ضلع محبوب نگر سے حصہ لینے والوں میں سینئرس شعبہ میں احتشام احمد ( بلیک بیلٹ زمرہ ) اے راکیش ( کلرز ) خواتین شعبہ میں مسکان خاتون ( بلیک بیلٹ ) اور انڈر 12میں نہا فاطمہ حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع محبوب نگر سے پہلی مرتبہ طلباء کراٹے چمپین شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT