Saturday , May 27 2017
Home / دنیا / غیر شادی شدہ مرد و خاتون کو ایک ساتھ رہنے پر سنگسار کردیا گیا

غیر شادی شدہ مرد و خاتون کو ایک ساتھ رہنے پر سنگسار کردیا گیا

بماکو ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو میاں بیوی کی طرح زندگی گزارنے کی پاداش میں سنگسار کردیا گیا ۔ مالی کے شمال مشرقی علاقہ میں انہیں اسلام پسندوں نے برسر عام سزائے موت دی ۔ عہدیداروں کے مطابق جہادیوں کے یہاں سے پسپا ہونے کے بعد سنگسار کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ یاد رہے کہ ماہ مارچ 2012 ء میں جہادیوں نے مالی کے شمالی شہروں پر قبضہ کرلیا تھا تاہم 2013 میں فرانس کی قیادت والی فوج نے انہیں وہاں سے نکال باہر کیا تھا اس کے باوجود اسلامی گروپس وقتا فوقتا مقامی اور بیرونی فوج پر حملہ کرتے رہتے ہیں ۔ اسلام پسندوں نے دو بڑے بڑے گڑھے کھودے اور ایک میں مرد کو اور دوسرے میں خاتون کو کھڑا کردیا اور انہیں اس وقت تک پتھر مارے جب تک ان کی موت واقع نہ ہوگئی ۔ ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ اسلام میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین کا جنسی اختلاط گناہ کبیرہ ہے اور یہ دونوں میاں بیوی نہیں تھے بلکہ بغیر شادی کیے ہوئے میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کررہے تھے ۔ مقامی عوام کو بھی سزائے موت کا نظارہ کرنے مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ بھی عبرت حاصل کریں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT