Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / غیر قانونی اسلحہ بنانے اور فروخت کرنے پر 5 افراد گرفتار

غیر قانونی اسلحہ بنانے اور فروخت کرنے پر 5 افراد گرفتار

لکھنؤ۔/24مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) نے امبیڈکر نگر اور سلطان پور ضلع سے غیر قانونی ہتھیار بنانے اور فروخت کرنے والے گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور آلات برآمد کئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلطان پور کوتوالی علاقے سے غیر قانونی ہتھیاروں کی خریدو فروخت کرنے والے گروہ کے چار بدمعاشوں سریندر اپادھیائے ، محمد ایوب، آنند اور راجیش کمار جیسوال کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس سے آٹھ تفنچے، دوپستول، کارتوس، اور پانچ دیسی بم ، 10 ایس ایل آر کارتوس اور 12000 کی نقد رقم برآمد کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پکڑے گئے گروہ کے ممبران کافی دن سے اس دھندے میں ملوث تھے۔ پوچھ گچھ کرنے پر سریندر اپادھیائے نے بتایا کہ وہ اعظم گڑھ اور امبیڈکر نگر ضلع سے اسلحہ منگواتا ہے ، اس نے مزید بتایا کہ امبیڈکر نگر ضلع کے سمے پور بیوانا علاقے میں محمد اسلم ہتھیار بناکر فروخت کرتا ہے۔ اس کے بعد ایس ٹی ایف کی ٹیم نے امبیڈکر نگر ضلع میں سمے پور بوانا علاقہ میں واقع محمد اسلم کے گھر پر چھاپہ مارکر وہاں سے غیر قانونی ہتھیار بنانے کے کارخانے کا پتہ چلایا ، اس موقعہ پر بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس کے نیز بارود بھرنے والی مشین، آلات اور ہتھیار بنانے کے ساز و سامان کے علاوہ ہرن کے دوپورے سینگھ اور کٹے سینگھ بھی برآمد ہوئے۔ پوچھ گچھ پر اسلم نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے یہ دھندہ کررہا ہے اور اسلحہ بناکر سلطان پور اور امبیڈکر نگر کے کئی لوگوں کو فروخت کرتا ہے اور کارتوس بھرنے کا کام بھی کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT