Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر دھاوا

غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پر دھاوا

جنور ( اترپردیش ) ۔ 11 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : علاقہ شیوہارا کے موضع شہاسپور میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری چلانے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے کمار سواہنی نے بتایا کہ مکان میں غیر قانونی ہتھیار بنانے پر ندیم احمد اور شمشاد کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک گن ، 36 پستول ( 12 بور ) 16 نا مکمل پستول ، 2 ریوالورس ، انگنت گولیاں اور ہتھیار سازی کے آوازار ضبط کرلیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمین ہسٹری شیٹر میں اور پڑوسی اضلاع میں ہتھیار سربراہ کرتے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT