Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر قانونی ایمگریشن کی مدد کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی پر زور

غیر قانونی ایمگریشن کی مدد کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی پر زور

دھوکہ باز ایجنٹس سب سے بڑا مسئلہ : وی کے سنگھ، غیر مقیم ہندوستانیوں کو فوری قانونی امداد، مرکز پر کے ٹی راما راؤ کا زور
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے آج ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ غیر قانونی ایمگریشن کی سہولتیں فراہم کرنے کی غیر مجاز ایجنٹس پر شکنجہ کس دیں ۔ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی ضروری ہے ۔ وی کے سنگھ حکومت تلنگانہ کے ساتھ وزارت خارجی امور کی منعقدہ پہلی کانفرنس برائے قونصلر ، پاسپورٹ اور این آر آئیز مسائل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایجنٹس ہی ہمارے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے ان پر اب تک قابو پایا نہیں گیا ہے ۔ وزارت خارجہ اس سلسلہ میں ریاستوں سے تعاون کی خواہش کررہی ہے اور ان پر زور دیتی ہے کہ وہ غیر قانونی ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ باقاعدہ رجسٹرڈ شدہ ایجنٹس مختلف سب ایجنٹس نامزد کرتے ہیں جو غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوتے ہیں ۔ ایسے ہی سب ایجنٹس غیر قانونی ایمیگریشن انجام دیتے ہیں ۔ بیرونی ملک کام کرنے کے خواہش مند شہریوں کے لیے شفاف خدمات انجام دی جانی چاہئے ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی اور این آر آئی امور کے ٹی راما راؤ نے آج مرکز پر زور دیا کہ وہ خلیج یا کسی بھی بیرونی ملک میں ہندوستانی تارکین کے لیے فوری قانونی اور دیگر امداد فراہم کرنے پہل کرے ۔ جنہیں کام کی جگہ ہر مسائل کا سامنا ہے اور تعلیم حاصل کرنے یا روزگار کے لیے رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں ۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ کے ہمراہ کے ٹی آر نے تلگو میں ایک پورٹل برائے خارجی امور اور می سیوا سرٹیفیکشن کا یہاں HICC پر آغاز کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ اس طرح کا پہلا واپسی سمپرک پروگرام ہے جس میں این آر آئیز کے مسائل پر غور و خوص کیا جارہا ہے ان کی بہبود اور تحفظ پر توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے وی کے سنگھ سے اپیل کی کہ وہ غیر مقیم ہندوستانیوں کے حق میں قانونی امدادی کاموں کو تیز کردیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT