Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر قانونی ریت کا ٹریکٹر ضبط ڈرائیور گرفتار

غیر قانونی ریت کا ٹریکٹر ضبط ڈرائیور گرفتار

کوبیر( ضلع عادل آباد )۔/16ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے پارڈی بی گرام پنچایت میں پولیس پٹرولنگ کے دوران غیر مجاز ریتی سے بھرے ٹریکٹر کو ضبط کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوبیر سب انسپکٹر رمیش نے کوبیر نمائندہ سیاست کو بتایا کہ موضع پارڈی بی کا ساکن سایلو نامی شخص اپنے ہی ٹریکٹر میں گاؤں کے قریب وسیع ندی سے روزانہ غیر قانونی طور پر ریت کی منتقلی کررہا تھا۔ چنانچہ شام کے اوقات میں پولیس پٹرولنگ کے دوران اس ریت سے بھرے ہوئے ٹریکٹر کو دیکھ کر پیچھا کرکے پکڑ لیا گیا۔ ٹریکٹر ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کے بعد غیر قانونی طور پر ریت کو منتقل کرنے اور ریت سے بھرے ٹریکٹر کو ضبط کرکے کوبیر پولیس اسٹیشن لاکر کیس درج کیا گیا۔ آٹھ دن گزرنے کے بعد آج ڈرائیور اور کیس درج کرکے فائیل کو بھینسہ سیول کورٹ کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا۔

 

مسلم انجینئرنگ طلبہ کے مسائل کی
یکسوئی کا مطالبہ
بودھن۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اردو جرنلسٹ فورم بودھن کا ایک وفد آج چیرمین اسٹیٹ میناریٹی کمیشن جناب محمد عابد رسول خاں سے ان کے دفتر واقع سوماجی گوڑہ حیدرآباد میں ملاقات کرتے ہوئے جناب عابد رسول خاں کو بتایا کہ جاریہ تعلیمی سال 2015-16 کے دوران تلنگانہ حکومت نے مسلم میناریٹی طلبہ کو جو ایمسیٹ امتحان میں کسی وجہ سے شرکت نہیں کئے انہیں فیس باز ادائیگی کی سہولت سے محروم کردینے کا فیصلہ کیا جبکہ ایمسیٹ نوٹیفکیشن کی اجرائی کے موقع پر 25 فبروری 2015 میں فیس بازادائیگی کے تعلق سے حکومت کی پالیسی میں تبدیلی لانے کے تعلق سے ایمسیٹ کنوینر نے کسی قسم کا اعلامیہ جاری نہیں کیا۔ جناب رسول خاں نے وفد میں شامل افراد کی طرف سے اس سال انجینئرنگ میں زیر تعلیم مسلم طلبہ کے مسائل کی بغور سماعت کرنے کے بعد انہوں نے ایمسیٹ کنوینر تلنگانہ کے نام ایک نوٹس جاری کی۔ بودھن سے آئے ہوئے صحافیوں کے وفد میں جناب محمد خورشید حسین، ڈاکٹر لطیف قریشی ، عبدالقدوس کے علاوہ جناب محمد عابد احمد فاروقی، سید ریاض الحسن اور محمد عاصم، میر تبریز علی وغیرہ شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT