Wednesday , August 16 2017
Home / عرب دنیا / غیر قانونی طور پر 24 سال تک سعودی میں مقیم ہندوستانی کی وطن واپسی

غیر قانونی طور پر 24 سال تک سعودی میں مقیم ہندوستانی کی وطن واپسی

دبئی ۔ 14 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 52 سالہ ہندوستانی شخص جو گزشتہ 24 سال سے سعودی عرب کے صحرائی علاقہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا ۔ اب 90 دنوں کی معافی کی مدت کے دوران ہندوستان واپس آئے گا ، میڈیا کی اطلاع کے مطابق گناپر کاشم راجہ مرین اگست 1994 ء میں سعودی عرب کے حائل صوبہ میں زراعت سے وابستہ ملازمت کیلئے آیا تھا۔ اس کا تعلق ٹاملناڈو کے کنیا کماری سے تھا ۔ پہلی ملازمت کے دوران اس کا آجر اسے صرف 100 سعودی ریال ماہانہ ادا کیا کرتا تھا جس کا سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہا ، اس کے بعد دوسرا ، تیسرا اور پھر اس طرح ملازمتیں بدلنے کا سلسلہ جاری رہا جو 24 سال تک چلا۔ چونکہ اس کے آجرین میں سے اس کا اسپانسر کون تھا ، یہ خود اسے معلوم نہیں تھا ، لہذا اس نے فرار ہونے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد غیر قانونی طور پر ایک صحرا میں رہنے لگا جہاں اس نے زندگی کا طویل عرصہ گزارا ۔ جس وقت اس نے گھر چھوڑا تھا اس کی بیٹیاں سن بلوغ کو پہنچ رہی تھیں لیکن جب وہ لوٹ کے اپنے گھر آیا تو اس نے دیکھا کہ اس کی نواسیاں اب سن بلوغ کو پہنچ رہی ہیں ۔ سب تقدیر کا کھیل ہے ۔ اس کی بیوی کا 2015 میں انتقال ہوگیا تھا ۔ 2015 ء میں ہی بیماری کے دوران اس نے اپنی بیوی سے فون پر بات کی تھی اور کچھ دنوں بعد اس کا انتقال ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT