Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر قانونی عمارتیں منہدم کی جائیں ، کلکٹر حیدرآباد کی ہدایت

غیر قانونی عمارتیں منہدم کی جائیں ، کلکٹر حیدرآباد کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ضلع کلکٹر راہول بوجا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ قانون شہری حد اراضی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر شدہ عمارتیں منہدم کردی جائیں ۔ اگر نوٹس ملنے کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنی زمینات کو باقاعدہ بنانے کے لیے رجوع نہ ہوئے ہوں ، ضلع کلکٹر نے جوائنٹ کلکٹر بھارتی ہولیکری اور اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر اشوک کمار اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ قانون شہر حد اراضی پر عمل آوری کا جائزہ لیا ۔ کلکٹر نے حیدرآباد اور سکندرآباد ڈیویژنس میں نشاندہی کی گئی ۔ فاضل اراضی سے متعلق تفصیلات معلوم کیں ، کلکٹر نے عہدیداروں پر سوالات کی بوچھار کردی اور ان سے کہا کہ وہ تفصیلات پیش کریں اور بتائیں کہ کتنے لوگوں نے اپنی اراضی کو باقاعدہ بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے کتنے افراد کو نوٹسیں دی گئیں نوٹس ملنے سے پہلے اور نوٹس ملنے کے بعد کتنے افراد نے درخواستیں دیں ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ اگر نوٹسیں دئیے جانے کے باوجود جواب نہ دیا جائے تو ایسی تمام عمارتیں گرادی جائیں جو ان زمینات پر تعمیر کی گئی ہیں ۔ جہاں یہ بورڈس آویزاں ہیں کہ یہ سرکاری زمین ہے ۔ ایسی زمینات پر کمپاونڈ وال تعمیر کی جائے ۔۔

TOPPOPULARRECENT