Saturday , April 29 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی عمارت تعمیر کرنے والا ستو سنگھ گرفتار

غیر قانونی عمارت تعمیر کرنے والا ستو سنگھ گرفتار

حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) نانک رام گوڑہ میں 7 منزلہ عمارت کی غیرقانونی تعمیر کرنے والے بلڈر ست نارائن سنگھ عرف ستو سنگھ کو سائبرآباد پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ عمارت منہدم ہونے کے فوری بعد ستو سنگھ کیرالا شبری مالا مندر کیلئے روانہ ہوگیا تھا جہاں پر پولیس نے اس کا تعاقب کرکے حراست میں لے لیا ۔ ستو سنگھ ٹی آر ایس کا مقامی لیڈر ہے اور اس عمارت کو بغیر اجازت تعمیر کیا جا رہا تھا ۔ ستو سنگھ نے پر 7 منزلہ عمارت صرف 200 مربع گز میں تعمیر کی اور بلدی قوانین کی خلاف ورزی میں سیلر تعمیر کروایا تھا۔ ستو سنگھ نے غیرمعیاری تعمیری اشیا استعمال کیں جس میں بلدی عہدیدار نے تعاون کیا۔ گچی باؤلی پولیس نے ستو سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304(A) کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ جلد اسکی گرفتاری کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT