Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی گٹکھا تیار کرنے والا ریاکٹ بے نقاب

غیر قانونی گٹکھا تیار کرنے والا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /12 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے غیر قانونی طور پر گٹھکھا تیار کرنے والے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے کثیر مقدار میں گھٹکھا کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی ذرائع کے مطابق راجندر نگر کے علاقہ قسمت پور کے ایک مکان میں غیر قانونی طور پر گھٹکھا تیار کیا جارہا تھا ۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے راجکمار نامی ایک شخص جو اترپردیش کا متوطن ہے کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ مزید دو افراد ایل راجکمار اور بنٹی شمار مفرور بتائے گئے ہیں ۔ نروتم ریڈی نامی شخص کا مکان کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے یہاں غیر قانونی حرکت جاری تھی ۔ پولیس نے CM-1000 نامی برانڈ کے 98 تھیلے 6پیاکنگ مشن کھلا تمباکو دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا اور مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT