Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر آر ٹی سی ڈرائیور گرفتار

غیر قانونی ہتھیار رکھنے پر آر ٹی سی ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 جنوری (سیاست نیوز)  غیرقانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں منچان پولیس نے ایک آر ٹی سی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر یادگیری کے بموجب ایلماں تانڈہ سے تعلق رکھنے والا ایس روی کمار ، دیسی ساختہ طفنچہ حاصل کیا اور اپنے ساتھ غیرقانونی طور پر رکھا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سائبر آباد اسپیشل برانچ کو اس بات کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کو آگاہ کیا گیا اور پولیس نے روی کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے طفنچہ برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT