Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

کریم نگر یکم / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر میں بغیر اجازت حاصل کئے جاری تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر مجلس بلدیہ کریم نگر کے وی رمنا چاری نے کہا کہ وہ اپنے چیمبر میں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدی اجازت کے بغیر مکانات کی تعمیر شروع کردئے ہیں یا کرچکے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے فرائض انجام دیں ۔ بے شک غیر مجاز تعمیرات کی روک تھام کیلئے سیاسی دباؤ بھی ڈالا جاتا ہے تو دوسری جانب کسی اور سیاسی پارٹی کی جانب سے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کیلئے بھی کہا جاتا ہے ۔ اسی لئے عہدیداروں کو چاہئے کہ تعمیرات کے ابتدائی دور میں ہی اس پر قابو پایا جائے ۔ سخت نگرانی کی جائے تو آئندہ مسائل پیدا نہیں ہوں گے مشورہ دیا ہر روز صبح عہدیدار فیلڈ کا دورہ کرے اور غیر مجاز تعمیرات کا جائزہ لیں ۔ انجینئیرنگ شعبہ کے عہدیدار بھی اسی طرح کام کریں منصوبہ طریقہ پر عمل کریں اور ورک انسپکٹر پر بھروسہ نہ کریں ۔ انجینئیرس ہی بذات خود دورہ کریں ۔ اسی طرح ترقیاتی کاموں میں معیار کی برقراری کیلئے بھی سخت نگرانی رکھی جائے ۔اکثر کنٹراکٹرس کاموں کو حاصل کرلے کر تعمیراتی کام معیار کے مطابق نہیں کرتے ایسے کنٹراکٹرس کو بلیک لسٹ میں رکھا جائے ۔ کاموں کا روزآنہ جائزہ لیا جانا چاہئے ۔ پیاچ ورک کے کاموں میں کچھ مشکل ہو رہی ہے ۔ اسے دور کرنے کی کوشش کریں ۔ کام نہ کیا جائے تو عوام کو تکلیف ہوگی ۔ عہدیداروں کو چاہئے کہ عوام کو جواب دینے کیلئے تیار رہیں ۔ اس جائزہ اجلاس میں ایس ای جادو ٹی پی او سبھاش ڈی ای اے ، ڈی پی ایس ڈی پی بی آئی وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT