Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر مجاز عمارتوں اور پلاٹس کی رجسٹری نہیں ہوگی

غیر مجاز عمارتوں اور پلاٹس کی رجسٹری نہیں ہوگی

رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کا ارادہ، ہائیکورٹ کو حکومت کی اطلاع
حیدرآباد۔/10فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حیدرـآباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ وہ رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترمیم کا ارادہ رکھتی ہے ۔ اس طرح ریاست میں غیر مجاز عمارتوں یا پلاٹس کی رجسٹری نہیں کی جائے گی، اس طرح غیر مجاز تعمیرات رد کی جائیں گی ۔ حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ٹاملناڈو کی حکومت پہلے ہی ایسی ترمیمات کرچکی ہے اور تلنگانہ حکومت نے ان ترمیمات کا جائزہ لینے کے بعد 1908 کے رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے865 غیر مجاز تعمیرات کی نشاندہی کی ان میں سے قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے 340 عمارتیں منہدم کی جاچکی ہیں ۔ غیر قانونی تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف 31 فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT