Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر مجاز چلائے جانے والے 1271 بسیس ضبط

غیر مجاز چلائے جانے والے 1271 بسیس ضبط

اسکول بسوں کی اچانک تنقیح ، محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے تلنگانہ میں متعدد بے قاعدگیوں کے ذریعہ و غیر مجاز طریقہ کار اختیار کر کے چلائی جانے والی 1271 بسوں کو ضبط کیا ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاست بھر میں اب تک ہی اسکول بسوں کی اچانک تنقیح وغیرہ کر کے بے قاعدگیوں کے ذریعہ چلائی جانے والی بسوں کو ضبط کرنے و سخت قانونی کارروائی کرنے کے بعد اب خانگی بسوں کے غیر مجاز چلائے جانے کے خلاف خصوصی مہم شروع کر کے اچانک تنقیح کر کے غیر مجاز طور پر چلائے جانے کا پتہ چلنے پر انہیں ضبط کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریاستی سطح پر گذشتہ تین دن کے دوران اچانک گاڑیوں کی چیکنگ و تنقیح کے ذریعہ غیر مجاز طور پر چلائی جانے والی بسوں کا پتہ چلایا اور چیکنگ کے دوران اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ گاڑیاں بغیر کسی ٹیکس کی ادائیگی غیر مجاز طور پر چلائی جارہی ہیں ۔ یہاں تک کہ بعض بسوں کو چلانے کے پرمٹس بھی نہیں پائے گئے ۔ اس کے علاوہ 1271 ایسی خانگی بسوں کو ضبط کیا گیا جن کے پاس فٹنس سرٹیفیکٹس ہی نہیں ہیں جب کہ متعدد بے قاعدگیوں کے ذریعہ چلائی جانے والی 1380 خانگی بسوں کے خلاف کیسیس درج کر کے قانونی کارروائی کی گئی اور بعض گاڑیوں سے برسر موقع جرمانے کی رقومات وصول کی گئیں ۔ اسی دوران مسٹر وینکٹیشورلو جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر ریاست تلنگانہ نے غیر مجاز طور پر چلائی جانے والی خانگی بسوں کے معاملہ میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی بلکہ سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ لہذا تمام خانگی بسوں کے مالکین سے غیر مجاز طور پر اپنی بسیں چلانے سے گریز کرنے کی پر زور خواہش کی ۔۔
قیمتوں میں اضافہ کے خلاف NFIW کا احتجاجی دھرنا
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( این ایس ایس) : نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن (NFIW) ( تلنگانہ اسٹیٹ کونسل ) کی جانب سے ریاستی اور مرکزی حکومتوں سے روزمرہ استعمال کی اشیاء اور ترکاریوں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ فیڈریشن کے کارکنوں نے اس سلسلہ میں نارائن گوڑہ چوراہا پر ایک دھرنا دیا اور ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے علامتی پتلے نذرآتش کئے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اسٹیٹ جنرل سکریٹری یو سروجنا نے کہا کہ چاول ، دالوں اور ترکاریوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے اور ریٹیل بزنسمین قیمتوں میں من مانی اضافہ کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT