Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں اسسٹنٹ انجینئر کو سزاء

غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں اسسٹنٹ انجینئر کو سزاء

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ایف اے سی پرنسپال اسپیشل جج برائے ایس پی ای اور اے سی بی کیسیس ، حیدرآباد نے غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں پی وینکٹیشم ، اسسٹنٹ انجینئر ( منیجر ۔ انجینئرنگ ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ، کاکتیہ نگر سیکشن حیدرآباد کو کل ایک سال قید بامشقت اور 30,000 روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ قبل ازیں اے سی بی کے عہدیداروں نے وینکٹیشم کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات کا ایک کیس درج کرتے ہوئے سال 2005 میں اے سی بی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT