Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / غیر محسوب دولت کا انکشاف کرنے پر راز داری کا تیقن : حکومت

غیر محسوب دولت کا انکشاف کرنے پر راز داری کا تیقن : حکومت

نئی دہلی 10 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اندیشوں کو دور کرتے ہوئے حکومت نے آج کہا کہ غیر محسوب بیرونی دولت کا انکشاف کرنے پر مکمل راز داری برتی جائیگی ۔ یہ سہولت کالے دھن سے متعلق حکومت کی نئی پالیسی میں دی گئی ہے ۔ حکومت نے کہا کہ جو لوگ حکومت کی اس اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کالے دھن کا انکشاف کرینگے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جو لوگ بیرونی ممالک میں خفیہ اور غیر محسوب دولت رکھتے ہیں انہیں 30 ستمبر تک اس کا انکشاف کردینا چاہئے ۔ ریوینیو سکریٹری شکتی کانتا داس نے کہا کہ حکومت نے اس اسکیم کے تحت 90 دن کی جو مہلت دی تھی اس میں توسیع نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اس تعلق سے آن لائین اپنی غیر محسوب دولت کا انکشاف کرسکتے ہیں اور اس اطلاع کو صرف ان عہدیداروں تک محدود رکھا جائیگا جن کیلئے اس کا جاننا ضروری ہے ۔ قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ ایسی اطلاعات کا عوامی مفاد میں انکشاف بھی کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT