Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر مسلم نوجوان کی مسلم تحفظات کے حق میں نمائندگی، پون کمار کی نمائندگی پر کمیشن حیرت میں

غیر مسلم نوجوان کی مسلم تحفظات کے حق میں نمائندگی، پون کمار کی نمائندگی پر کمیشن حیرت میں

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی سی کمیشن آج اس وقت حیرت میں پڑ گیا جب ایک غیر مسلم نوجوان نے کمیشن سے رجوع ہوکر مسلم تحفظات کے حق میں نمائندگی کی۔ ایسے وقت جبکہ کمیشن میں تحفظات کے حامی اور مخالفین کی نمائندگیوں کا سلسلہ جاری تھا، وی پون کمار نے جیسے ہی مائیک میں اپنا تعارف کرایا کمیشن نے یہ تصور کیا کہ شاید یہ تحفظات کی مخالفت کیلئے آئے ہیں۔ لیکن اس نوجوان نے یہ کہتے ہوئے حیرت میں ڈال دیا کہ وہ مسلمانوں کو تحفظات کی تائید میں سداسیو پیٹ سے حیدرآباد آئے ہیں۔ وی پون کمار یوتھ کانگریس سداسیو پیٹ ٹاؤن کے صدر ہیں اور انہوں نے کمیشن سے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر تحفظات ملنے چاہیئے۔ پون کمار نے کہا کہ کانگریس حکومت نے مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر تحفظات فراہم کئے تھے۔ اب جبکہ سدھیر کمیشن آف انکوائری نے 9تا12 فیصد تحفظات کی سفارش کی ہے اور چیف منسٹر  نے 12 فیصد تحفظات کا پہلے ہی وعدہ کررکھا ہے لہذا بی سی کمیشن کو ان ہی خطوط پر حکومت کو رپورٹ پیش کرنی چاہیئے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ بی سی کمیشن کی رپورٹ مسلمانوں کی پسماندگی کے دلائل سے پُر ہو تاکہ کوئی تحفظات کو چیالنج نہ کرسکے۔پون کمار کی اس نمائندگی کا حوصلہ افزاء ردعمل دیکھا گیا اور وہاں موجود کئی مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں نے اس نوجوان کو مبارکباد پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT