Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر معلنہ برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے کا انتباہ

غیر معلنہ برقی کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے کا انتباہ

طلبہ کے امتحانات اور صنعتوں میں خلل ، جناب علی مسقطی کا سخت ردعمل
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : شہر میں عین موسم گرما سے قبل لامتناہی برقی کٹوتی پر ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری و اولڈ سٹی ٹی ڈی پی انچارج جناب علی مسقطی نے حکومت تلنگانہ بالخصوص محکمہ برقی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عمل سے نہ صرف طلبہ کے تعلیمی مراحل پر اثر پڑے گا بلکہ تاجرین و ورکشاپس کے مالکین کو بھی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ علی مسقطی نے بتایا کہ محکمہ برقی مینٹننس ورک کے نام پر کئی کئی گھنٹے برقی مسدود کررہی ہے ۔ شہر بالخصوص پرانا شہر کے حلقہ اسمبلی یاقوت پورہ میں برقی مسدودی کا معاملہ مقامی عوام کا درد سر بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ متعلقہ ڈی ای آسمان گڑھ وجئے بھاسکر سے ربط پیدا کرتے ہوئے مذکورہ معاملہ کی جلد سے جلد یکسوئی کا مطالبہ کرنے پر بھی متعلقہ عہدیداران لاپرواہی کا مظاہرہ برت رہے ہیں ۔ جب کہ امتحانات قریب آچکے ہیں ۔ طلبہ و طالبات کے لیے برقی کی کٹوتی و مسدودی ایک سنگین مسئلہ بن جائے گا ۔ انہوں نے حکومت کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے اجاگر کیا ۔ بہت جلد محکمہ برقی کے صدر دفتر کے علاوہ ڈیویژنس سطح کے دفاتر پر بھی سخت احتجاج منظم کرے گی  ۔ جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقی و حکومت تلنگانہ پر عائد ہوگی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT