Thursday , April 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ

غیر موسمی بارش سے متاثرہ فصلوں کا جائزہ

امداد فراہمی کیلئے چیف منسٹر سے موثر نمائندگی کرنے رکن پارلیمنٹ کویتا کا تیقن
نظام آباد۔19؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ نظام آباد کے کویتا نے آج غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے نقصان ہونے والی فصلوں کا جائزہ لیا ۔ نوی پیٹ منڈل کے نندیگا م میں نقصان ہونے والی دھان کی فصل اور برقی پولس ، مکئی ، سورج مکھی کا پھول کی فصل کا جائزہ لیا ۔ کے کویتا نے آج حیدرآباد سے نظام آباد پارلیمانی حلقہ کے نندی گائوں میں غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہونے والے نقصانا ت کا جائزہ لیا اور کسانوں سے بات چیت کی ۔ آفات سماوی کی وجہ سے ضلع نظام آباد میں 10 ہزار 581 ایکر پر مشتمل فصل کو نقصان ہوا ۔ سب سے زیادہ ضلع نظام آباد کے بودھن اور بانسواڑہ حلقہ میں نقصانات ہوئے ہیں اس موقع پر نندیگا م گرام پنچایت کے علاقہ میں کسانوں کے ساتھ بات چیت کی اور فصل کے نقصانات کی تفصیلات بھی حاصل کی ۔ اس موقع پر کسانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ فصل بیمہ اسکیم سے کسانوں کو فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے اور 10 ایکر کو 10 ہزار روپئے دیا جارہا ہے یہ کسانوں کیلئے ناکافی ہے جبکہ کسانوں کو دھان کی فصل کی کاشت کیلئے فی ایکر پر 18ہزار روپئے کا خرچ ہورہا ہے اور انشورنس کمپنیاں معاوضہ کی ادائیگی کیلئے کئی قواعدنافذ کررہے ہیں جس کی وجہ سے کسان انشورنس کرانے کیلئے گریز کررہے ہیں انشورنس کمپنیوں کی جانب سے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے 8 ماہ کا وقت درکار ہے کٹوتی سے قبل غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہاتھ آئی فصل سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے امداد کی فراہمی کیلئے وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی سے اس خصوص میں بات چیت کی گئی اور محکمہ زراعت کی جانب سے ابتدائی رپورٹ تیار کی گئی ہے تلنگانہ میں تقریباً25 ہزار ہیکٹر پر محیط فصل کے نقصان کی رپورٹ حاصل ہوئی جن کسانوں کے نام پر اراضی ہے اور ان ہی کو قرضہ جات فراہم کئے جارہے ہیں قول داروں کو اس سے فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے اور غیر موسمی بارش سے قول داروں کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور معاوضہ بھی زمینداروں کو ہی حاصل ہورہا ہے قول دار پہلی کاشت زمیندار کو حوالے کئے جانے کی بھی تفصیلات حاصل ہوئی ہے اور دوسری فصل قول دار کو حاصل ہورہی ہے بنیادی طور پر فصلوں کے نقصانا ت کا جائزہ لینے کیلئے نندیگام کا دورہ کیا گیا ہے ۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا کہ قولداروں کو امداد فراہم کرنے کیلئے چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو سے نمائندگی کی جائے گی اور ہر طرح سے انہیں امداد فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر نیڈ کیاپ چیرمین ایس اے علیم ، ٹی آرایس ضلع صدر ایگا گنگاریڈی کے علاوہ بودھن پارلیمانی حلقہ کے ٹی آرایس قائدین بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT