Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / غیر موسمی بارش پر اپوزیشن کی تحریک التواء مسترد

غیر موسمی بارش پر اپوزیشن کی تحریک التواء مسترد

حیدرآباد۔16مارچ (سیاست نیوز) اپوزیشن جماعت کانگریس نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل میں غیر موسمی بارش سے ہونے والے نقصانات اور اس موسم کے سبب عوام کو ہونے والی دشواریوں پر مباحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک التواء پیش کی جسے صدرنشین قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑ نے مسترد کردیا۔ قائد اپوزیشن جناب محمد علی شبیر نے تحریک التواء پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ریاست میں ہونے والی غیر موسمی بارش کے سبب زرعی مزدوروں کو ہونے والے نقصانات اور ان کی پریشانیوں پر مباحث کروائے جائیں۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ اس تحریک التواء نوٹس کو صدرنشین نے مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT