Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / ـجموں و کشمیر اسمبلی کا آج سے ہنگامہ خیز اجلاس

ـجموں و کشمیر اسمبلی کا آج سے ہنگامہ خیز اجلاس

بیف پر پابندی اور سیلاب کے متاثرین کے مسائل پر مباحث کا امکان
سرینگر۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر اسمبلی کے 8روزہ اجلاس میں بیف پر پابندی اور سیلاب کے متاثرین کی باز آبادکاری کا مسئلہ حاوی رہے گا ، جس کا آغاز کل سے عمل میں آئے گا۔ اجلاس 8ماہ قدیم پیپلز ڈیمکوریٹک پارٹی اور بی جے پی حکومت کوگھیرنے کیلئے اپوزیشن نے تیاری کرلی ہے۔ توقع ہے کہ کئی ایک مسائل بالخصو ص بیف پر پابندی کا تنازعہ اور سیلاب کے متاثرین کی باز آبادکاری میں تاخیر کا مسئلہ شدت سے پیش کیا جائے گا۔نیشنل کانفرنس، سی پی ایم اور ایک آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید نے ریاست میں ذبیحہ گاؤ پر پابندی سے متعلق 150سالہ قدیم قانون کو برخاست کردینے کیلئے علحدہ علحدہ بلز پیش کئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد ذبیحہ گاؤ پر سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے جس پر سماج کے مختلف طبقات بالخصوص علحدگی پسند اور مذہبی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں اور عدالت کے احکامات کو مذہبی اُمور میں مداخلت قراردیا اور حکومت سے ذبیحہ گاؤ پر پابندی کے قانون کو کالعدم کرتے ہوئے شراب نوشی پر امتناع کا مطالبہ کیا ہے۔ہائیکورٹ میں ایک عرضی داخل کرنے پر ریاستی حکومت سے اندرون تین ہفتے جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ریاستی حکومت اس مسئلہ پر سپریم کورٹ سے بھی رجوع ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT