Tuesday , August 22 2017
Home / بچوں کا صفحہ / ـکیا آپ جانتے ہیں

ـکیا آپ جانتے ہیں

٭ عقاب ایک گھنٹہ میں 125 میل اُڑ سکتا ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے بڑا ریوالور کوئٹ (Coet) نے 1825 ء میں ایجاد کیا ۔
٭ دنیا میں سب سے بڑی لائبریری لین گراڈ  روس میں ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے بڑی کتاب برطانیہ کے عجائب گھر میں ہے اس کی جلد نہایت مضبوط چمڑے کی ہے ۔
٭ دنیا میں سب سے چھوٹا جزیزہ ’’ فلیٹ ہوم ‘‘ ہے یہ رودبار انگلستان میں واقع ہے ۔ اس کا سارا گھیرا صرف ڈیڑھ میل ہے ۔
٭ تمام دنیا میں بلجیم کے رہنے والے سب سے زیادہ آلو کھاتے ہیں اور آئرلینڈ کے رہنے والے ان سے دوسرے درجہ پر ہیں ۔
٭ گوالٹی مالا ( امریکہ ) میں ایک قسم کی مچھلی پائی جاتی ہے جس کی چار آنکھیں ہوتی ہے ان میں سے دو آنکھیں تو پانی سے باہر کی چیزیں دیکھتی ہیں اور دو پانی کے اندر کی چیزیں اس طرح وہ ایک ہی وقت میں دونوں طرف نگاکرسکتی ہے ۔
سوہا ناز،ملے پلی

TOPPOPULARRECENT