Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / فائرنگ کی جھوٹی اطلاع پر ہاسپٹل میں افراتفری

فائرنگ کی جھوٹی اطلاع پر ہاسپٹل میں افراتفری

ہوسٹن۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکساس میں واقع ایک ہاسپٹل میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب ہاسپٹل کا الام بجنے لگا جو کسی حملے کی وارننگ تھا۔ ہاسپٹل کا پورا عملہ حرکت میں آگیا اور مریضوں کا تخلیہ کروایا جانے لگا۔ ٹیکساس میڈیکل سنٹر میں واقع بین توب ہاسپٹل کو الازم بجنے کے فوری بعد مقفل کردیا گیا اور مریضوں کے تخلیہ کا کام جنگی پیمانے پر شروع کردیا گیا۔ الارم اس لئے بجایا گیا تھا کہ لوگوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ ہاسپٹل کی عمارت میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، البتہ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ ہوسٹن پولیس کے سربراہ آرٹ اکیوڈو نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دو گھنٹوں کے بعد یہ پتہ چل گیا کہ اطلاع غلط تھی اور الارم غلطی سے بجایا گیا تھا جس کے فوری بعد ہاسپٹل میں معمول کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں اور تمام مریضوں کو ان کے متعلقہ بستر پر دوبارہ منتقل کردیا گیا۔ اس کے باوجود بھی ہاسپٹل کی ہر منزل کی جانچ پڑتال کی گئی اور بعدازاں فائرنگ کی اطلاع کو جھوٹی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT