Tuesday , October 24 2017
Home / پاکستان / فائرنگ کے تبادلہ میں 7 شورش پسند ہلاک

فائرنگ کے تبادلہ میں 7 شورش پسند ہلاک

لاہور۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس اور شورش پسندوں کے درمیان فائرنگ کے گھمسان تبادلہ میں طالبان اور لشکر جھانگوی کے 7 شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ لاہور سے قریب واقع مشرق پور 12 شورش پسند دراندازی کی کوشش کررہے تھے، اسی وقت پولیس نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کا جواب دیتے ہوئے شورش پسندوں نے بھی اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ کاؤنٹیز ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (CTD) پولیس نے یہ بات بتائی۔ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا جس میں 7 شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے شورش پسندوں کے قبضہ سے 2 کیلو دھماکو اشیاء بھی ضبط کی۔ مابقی شورش پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دریں اثناء عہدیداروں نے بتایا کہ مہلوک شورش پسندوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان (TTP) اور لشکر جھانگوی (LeJ) سے تھا۔

TOPPOPULARRECENT