Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / فائر بندی کی خلاف ورزی، لگاتار چوتھے روز کشیدگی

فائر بندی کی خلاف ورزی، لگاتار چوتھے روز کشیدگی

جموں 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے ضلع جموں میں کل رات بین الاقوامی سرحد کے پاس ہندوستانی چوکیوں اور دیگر ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور شلباری کی۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے آج کہاکہ گزشتہ چار روز سے بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے پاس پاکستان کی طرف سے لگاتار فائرنگ کی جارہی ہے جس میں اب تک ایک بی ایس ایف جوان ہلاک اور چند دیگر زخمی ہوگئے۔ اُنھوں نے کہاکہ پاکستانی دستوں نے نصف شب کو ارنیا سیکٹر میں ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ شروع کی جس پر بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) والوں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ 6 بجکر 45 منٹ کو موقوف ہوا۔ بی ایس ایف عہدیدار کے مطابق پاکستانی فائرنگ میں ایک مندر، دو مکانات اور تین مویشیوں کے سائبانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ کل رات کی شلباری میں تین مویشی فوت ہوئے۔ بی ایس ایف جوان بجیندر بہادر گزشتہ روز کے واقعہ میں ہلاک ہوا اور ایک دیہاتی کو زخم آئے تھے۔ تب بھی پاکستانی دستوں نے ارنیا سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT