Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل میں مین آف دی میچ اعزاز:کنال

فائنل میں مین آف دی میچ اعزاز:کنال

حیدرآباد۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام)آئی پی ایل 10 کے فائنل میں ممبئی انڈینس کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کنال پانڈیا نے اسے اپنے لئے ایک اہم اعزاز قرار دیا ہے ۔فائنل میں جیت کے ہیرو رہے کنال پانڈیا نے 38 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے47 رن بنائے ۔ ان کے اس شاندار کھیل کے لئے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔کنال نے کہا، جب مسلسل وکٹیں گر رہی تھی تو میں پورے20 اوورس تک کھیلنا چاہتا تھا۔ مجھے پتہ تھا کہ اگر میں 20-19 اوور تک رہا گیا تو میںاسکور بہتر ہوگا۔ ٹورنمنٹ شروع ہونے سے پہلے میں نے اس کی مکمل تیاری کی تھی اور نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT