Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل میں ہندوستان سٹہ بازوں کی پہلی پسند

فائنل میں ہندوستان سٹہ بازوں کی پہلی پسند

لاہور۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کا فائنل ، ہندوستان بمقابلہ پاکستان ، کون جیتے کون ہارے گا ، میچ سے پہلے سٹے باز میدان میں آگئے ، دنیا بھر کی سینکڑوں ویب سائٹز پر کل کے میچ پر کڑوڑوں ڈالرس لگ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں ہندوستان کو پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے جسکی وجہ ہندوستانی بیٹسمینوں کی ٹورنمنٹ مین شاندار کارکردگی بتائی جارہی ہے۔ ہندوستان پر 10 ہزار روپے لگانے والے کو 4 سے 5 ہزار روپے اضافی دئے جائیں گے ، جبکہ پاکستان پر 10 ہزار روپے لاگانے والے کو 8 ہزار 7 سو روپے کمانے کا موقع مل جائے گا۔پاکستان ٹیم کے اوپنرز اظہر علی ، فخر زمان اور بابر اعظم کی بیٹنگ پر سٹے بازی عروج پر پہنچ گئی اور انہیں پسندیدہ قرار دیا جا رہا ہے ، اسکے علاوہ حسن علی ، جنید خان ، محمد عامر کو پاکستانی ٹیم سے بولنگ کیلئے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT