Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل میں ہندوستان کی کامیابی یقینی ، مشرفے مرتضی

فائنل میں ہندوستان کی کامیابی یقینی ، مشرفے مرتضی

میرپور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے کپتان مشرفے مرتضی نے آج اعتراف کیا کہ ایشیا کپ ٹی۔20 پر فتح کیلئے ہندوستان ہی سب سے زیادہ پسندیدہ ٹیم ہے اور صرف گھریلو حالات سے واقف ہی کل ہونے والی چوٹی کی لڑائی میں ان کے حق میں توازن تبدیل کرسکتی ہے۔ ہندوستان اپنے جارحانہ فارم کے ذریعہ اس ٹورنمنٹ میں چار شاندار کامیابیاں حاصل کرچکا ہے جن میں بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی لیگ میچ میں 45 رنز سے کامیابی بھی شامل ہے۔ مشرفے مرتضی نے واضح کردیا کہ ’’شیر بنگلہ اسٹیڈیم پر کل ہونے والے فائنل میں جیت کیلئے پسندیدہ ٹیم کے سوال پر کسی بحث کی گنجائش نہیں ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہندوستان فائنل میں جیت کیلئے ایک پسندیدہ ٹیم ہے۔ اس مسئلہ پر کسی بحث مباحثہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘‘۔ مشرفے جو ایک پُرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، مزید کہا کہ ’’ہم ہنوز ایک ابھرتی ہوئی ٹیم ایک جو ایک یونٹ کے طور پر کھیلتے ہوئے میچ جیتی ہے، ہمارے پاس ہنوز ایسے ٹی۔20 اسٹارس نہیں ہیں جو تن تنہا ہمیں میچ میں کامیابی دلاسکتے ہیں۔ شائقین کا ہجوم میچ کی حالت وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جو ہمارے لئے معاون ثابت ہوں گے، لیکن ہم کبھی بھی یہ یقین نہیں دلاسکتے ہیں کہ ہم میچ جیت جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT