Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل کو محض ایک عام مقابلہ سمجھا جائے : روی شاستری

فائنل کو محض ایک عام مقابلہ سمجھا جائے : روی شاستری

میرپور۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ کل ہونے والا ایشیا کپ ٹی۔ 20 فائنل اگرچہ بنگلہ دیش کیلئے ایک بہت بڑا مقابلہ ہوسکتا ہے لیکن ہندوستان کے لئے محض اس ٹورنمنٹ کا ایک عام اور آئندہ کھیل ہے۔ شاستری نے ان کے دورہ کے موقع پر ہندوستانی ٹیم کی طرف سے طلب کردہ مختصر ترین پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’وہ (ہندوستان) تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ انہیں اس مقابلے کو محض ایک عام اور آئندہ کھیل ہی تصور کرنا چاہئے۔ ہر ٹیم کیلئے ہمارا نظریہ یہی ہے کہ ہر کھیل ایک جیسا ہی ہوتا ہے‘‘۔ انہوں نے صرف 5 منٹ کی ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ’’ہر کھیل کو شروعات سے ہی ہم ایک ناک آؤٹ گیم تصور کیا کرتے ہیں، فائنل بھی ہمارے لئے اس سے کچھ زیادہ مختلف نہیں ہوتا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں پہلا کھیل بہت اچھا رہا اور بہتر شروعات کیلئے بنگلہ دیش پر ہندوستان کی کامیابی بہت خوب تھی۔

TOPPOPULARRECENT