Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / فائنل کیلئے عمران خان اور نواز شریف مدعو

فائنل کیلئے عمران خان اور نواز شریف مدعو

کراچی۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) نجم سیٹھی نے نوازشریف اور عمران خان کو ٹورنمنٹ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سوپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور 1992ء کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست ایک طرف رکھیں اور ساتھ مل کر کرکٹ دیکھیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ دونوں رہنماؤں کو23 فروری ٹورنمنٹ کافائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ دونوں رہنماؤں پر اکٹھے فائنل دیکھنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعہ زور دیں۔

TOPPOPULARRECENT