Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فارماسٹی میں پراجکٹس کے قیام کیلئے تین سو درخواستیں

فارماسٹی میں پراجکٹس کے قیام کیلئے تین سو درخواستیں

حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) رنگاریڈی ضلع کے مقام مچرلہ میں اگرچہ مجوزہ فارما سٹی کی تعمیر مسائل سے دوچار ہے لیکن اس مجوزہ سٹی کاروبار شروع کرنے کے لئے حکومت کے پاس درخواستوں کی بھرمار ہے۔ فارما سٹی کے قیام کے لئے ابھی حصول اراضی کے لئے مسائل درپیش ہیں لیکن ملک اور بیرون ملک سے اس مجوزہ سٹی میں سرگرمیوں کے لئے انٹرپرینرس کی طرف سے تین سو درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف منسٹر  کے چندرشیکھر راؤ فارما سٹی پراجکٹ کے اُمور کی سنجیدگی سے نگرانی کررہے ہیں۔ دوا سازی کے کئی مقامی اداروں کے سرکردہ عہدیداروں اور صنعت کاروں نے اس پراجکٹ میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں بشمول گلاسکو، اسمتھ کے لائن، سنوفی، میلان، ایبیٹ لیابس اور فیزر نے مجوزہ فارماسٹی حیدرآباد سٹی پراجکٹس کے قیام کے لئے درخواستیں پیش کی ہیں۔ حیدرآباد پہلے ہی ادویات سازی کا ایک بڑا مرکز ہے اور ہندوستان کی تیس فیصد ادویات سازی حیدرآباد میں ہوتی ہے۔ فارما سٹی 11 ہزار ایکر اراضی پر تعمیر ہوگی۔ فی الحال حکومت کو 2 ہزار ایکر اراضی حاصل ہوئی ہے۔ فارماسٹی پراجکٹ کے تحت فارما یونٹس کے لئے انڈسٹریل پلانٹس انڈسٹریل شیڈس تعمیر کئے جائیں گے جہاں ڈرگس یونٹس کے لئے علیحدہ زونس ہوں گے۔ ٹرنک اور انٹرنل روڈس ہوں گے۔ کچرے کی صفائی کا وسیع انتظام ہوگا۔ آبرسانی کا مؤثر انتظام رہے گا۔ ڈرینج اور سیوریج کی سہولت ہوگی۔ برقی کی مسلسل سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاٹا اور ٹیلی کام سہولتیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT