Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / فارما انڈسٹری کو ’ فیوچر ڈرگس ‘ کو فروغ دینے کی ضرورت

فارما انڈسٹری کو ’ فیوچر ڈرگس ‘ کو فروغ دینے کی ضرورت

سمینار سے ایچ ایم آر یونیورسٹی جئے پور کے ڈین ڈاکٹر سی رمیش کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : فارما انڈسٹری ملک کی ترقی میں معاون ہوگی اور جابس کے اچھے مواقع فراہم کرے گی ۔ یہ بات ڈاکٹر سی رمیش ، ڈین اسکول آف فارما مینجمنٹ ، ایچ ایم آر یونیورسٹی جئے پور نے کہی ۔ IIHMR یونیورسٹی کے زیر اہتمام یہاں پلاریڈی کالج آف فارمیسی حیدرآباد پر فارما انڈسٹری میں کیرئیر کے مواقع پر منعقدہ سمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر رمیش نے کہا فارما انڈسٹری کو فیوچر ڈرگس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سمینار کو منعقد کرنے کا مقصد فارما انڈسٹری میں کیرئیر مواقع سے واقف کروانا ہے اور وہ اس شعبہ میں جاب اور کیرئیر مواقع سے متعلق بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سمینار میں فارما انڈسٹری کے چیالنجس اور انڈسٹری کے منظر پر بھی روشنی ڈالی گئی اور چیالنجس پر کس طرح قابو پایا جاسکتا ہے ان باتوں سے بھی واقف کرویا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT