Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ فارما میں اختراع ‘ پر دو روزہ کانفرنس

’ فارما میں اختراع ‘ پر دو روزہ کانفرنس

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( این ایس ایس) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی جانب سے ’ فارما سیوٹیکل میں اختراع اور آئی پی آر مینجمنٹ ‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا 21 اور 22 مارچ کو اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس کانفرنس کے پہلے دن فارما سیوٹیکل اسٹارٹ اپس ، فارما سیوٹیکل مینجمنٹ میں اختراع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پراجکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر احمد کمال نے ان کی خیر مقدمی تقریر میں این آئی پی ای آر حیدرآباد کا مختصر تعارف پیش کیا ۔ اس کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر شرادھا چوھدری نے کلیدی مقرر مسٹر اٹکرش پالینٹکر ، نیشنل ہیڈ ، لائف سائنس پراکٹس کے پی ایم جی کا تعارف کروایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT