Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فارما یونیورسٹی کے قیام کیلئے حکومت کا منصوبہ : کے سی آر

فارما یونیورسٹی کے قیام کیلئے حکومت کا منصوبہ : کے سی آر

250ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرنے دوا ساز کمپنی فیرنگ فارما کی پیشکش
حیدرآباد۔ 8فبروری ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر کے چند رشیکھر راؤ نے آج یہاں کہا کہ ان کی حکومت نے اس ریاست میں حیدرآباد کے قریبی مقام پر ایک فارما سٹی تعمیر  تعمیر کرنے کی تجویز رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ میں ایک فارما یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں ان کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ ’’ فارما سٹی کے قیام کی تجویز کا مقصد دراصل آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے ادویہ سازی کی تمام صنعتیں ایک ہی مقام پر تعمیر کرنا ہے ۔ کے سی آر نے فیرنگ فارما کے دو رکنی وفد سے بات چیت کے دوران یہ انکشاف کیا ۔ فیرنگ فارما سیوٹیکلس نے تلنگانہ میں اپنے ادویہ ساز پلانٹ کے قیام کیلئے 100ملین تا 250 ملین امریکی ڈالرس کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ فیرنگ فارما سیوٹیکلس کے چیرمین فریڈریک پاؤلسن اور سی ایم ڈی برائے ہند ڈاکٹر اشوک آلاٹے پر مشتمل دو رکنی وفد نے تلنگانہ میں دواساز کمپنی کیلئے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویم کے ساتھ آج یہاں چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی۔چیف منسٹر نے وافر مقدار میں ادویہ سازی کے عمل میں آلودگی پر کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس ضمن میں یورپ اور امریکہ میں کئے جانے والے اقدامات کی پابندی پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT