Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی انتقال کرگئے

فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی انتقال کرگئے

پیرس۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)فرانس سے تعلق رکھنے والے فارمولا ون ڈرائیور جولس بیانچی انتقال کرگئے ہیں۔وہ سنہ 2014 میں جاپانی گراں پری کے دوران حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔25 سالہ جولس بیانچی کو گذشتہ سال اکتوبر میں بارش کے دوران ریس میں پیش آنے والے کار حادثے میں سر پر چوٹیں آئی تھیں۔جاپان کے شہر سوزوکا میں پیش آنے والے اس حادثے کے بعد سے کومہ کی حالت میں تھے۔جولس بیانچی کے خاندان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا: ’جولس آخری دم تک لڑتے رہے، جیسا وہ ہمیشہ کرتے تھے، لیکن آج ان کی لڑائی اپنے اختتام پر پہنچ گئی ہے۔‘ان کا انتقال فرانس کے شہر نیس میں ان کے والدین کے گھر کے قریب واقع ہسپتال میں ہوا۔ان کے خاندان کا کہنا ہے: ’ہم جولس کے ساتھ کام کرنے والے، ان کے دوستوں، مداحوں اور سب کا شکریہ اداکرتے ہیں جنھوں نے ان گذشتہ مہینوں میں شفقت کا اظہار کیا، جس کے باعث ہمیں اس مشکل وقت میں بہت حوصلہ اور مدد ملی۔ ‘’بے شمار پیغام پڑھنے اور سننے کے بعد ہمیں احساس ہوا ہے کہ جولس نے دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں اور ذہنوں کو کس قدر متاثر کیا ہے۔‘جولس بیانچی نے پہلی بار سنہ 2013 میں میروسیا کے ساتھ فارمولا ون ریس میں حصہ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT