Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / فارمولا ون کا کم عمر ترین فاتح

فارمولا ون کا کم عمر ترین فاتح

بارسلونا ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے میکس ورسٹیپن فارمولا ون کار ریسنگ کی تاریخ میں کوئی گراں پری ریس جیتنے والے سب سے کم عمر ڈرائیور بن گئے ہیں۔ ریڈ بل ٹیم کے ڈرائیور 18 سالہ ورسٹیپن نے یہ اعزاز اتوار کو اسپینش گراں پری میں فتح کے نتیجے میں حاصل کیا۔ یہ فارمولا ون ریسنگ میں میکس کا دوسرا سیزن ہے اور وہ فارمولا ون گراں پری ریس جیتنے والے ہالینڈ کے پہلے شہری بھی بن گئے ہیں۔ بارسلونا میں منعقدہ اسپینش گراں پری کے آغاز پر ہی مرسیڈیز کی ٹیم سے تعلق رکھنے والے دونوں فیورٹ ڈرائیورز نکو روزبرگ اور لوئیس ہیملٹن کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں اور وہ دونوں ریس سے باہر ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT