Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / فارمولا ون گرانڈ پری ریس کی پہلی خاتون ڈرائیور سبکدوش

فارمولا ون گرانڈ پری ریس کی پہلی خاتون ڈرائیور سبکدوش

2012 Williams F1 Team Partner Day. Silverstone Circuit, Towcester, Northamptonshire. 17th October 2012. Susie Wolff. World Copyright:Andrew Ferraro/LAT Photographic ref: _Q0C6388

لندن۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پہلی خاتون فارمولا ون گرانڈ پری ریس ڈرائیور برطانیہ کی سوسی وولف نے سال کے آخر میں موٹر اسپورٹس سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے۔32 سالہ وولف کو فارمولا ون ریس میں موقع نہیں مل سکا تاہم ان کی ٹیم ولیمز نے انھیں وہاں تک پہنچانے کی بھرپور کو شش کی۔ سوسی وولف نے ایک ویب سائٹ کو اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ میں نے مختلف بننے کی جرات کی تھی میں دوسروں کے لئے مثال بننا چاہتی ہوں۔ سوسی وولف کے خاوند ٹو ٹو مرسیڈیز موٹر اسپورٹس کے ڈائرکٹر ہیں جنھیں 2012 میں ولیمز ڈیولپمنٹ کا ڈرائیور مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ سال سوسی وولف کو سلور اسٹون پر برٹش گرانڈ پری ریس میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔انھوں نے 2014میں جرمن گرانڈ پری ریس اور اسپین اور پھر برطانیہ میں بھی فارمولا ون پریکٹس میں حصہ لیا تھا۔ 1976 کے بعد کسی خاتون نے فارمولا ون ریس میں حصہ نہیں لیا جبکہ سوسی وولف سے پہلے گرانڈ پری ریس میں شرکت کے لئے اطالوی خاتون جیووانا اماتی نے قسمت آزمائی تھی لیکن وہ ناکام رہیں۔ رواں ماہ کے آخر میں لندن میں ہونے والی سالانہ چمپیئنز ریس سوسی وولف کا آخری مقابلہ ہوگا۔ ولیمز کے پرنسپل کلیئر پرنسپل نے کہا ہے کہ سوسی کے ساتھ کئی برسوں تک ریس میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔

TOPPOPULARRECENT