Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / فارم ہاوز پر قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

فارم ہاوز پر قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

چھ افراد گرفتار ، ایک لاکھ سے زائد رقم ضبط ، اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی

حیدرآباد /11 ستمبر ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک فارم ہاوز پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور 6 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 34 ہزار چار سو 40 روپئے ، 5 موبائیل فون اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی ذرائع کے مطابق گھٹکیسر پولیس حدود کے پوچارم ویلیج میں واقع ایک فارم ہاوز جس کا مالک ایم وشنو بتایا گیا ہے ۔ اپنے فارم ہاوز میں قمار بازی کا ٹھکانہ قائم کیا تھا اور قریبی ساتھیوں اور جان پہچان والے افراد سے رابطہ کرکے انہیں 3 کارڈز کی گیم کا موقع فراہم کر رہا تھا ۔پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد 40 سالہ وشنو اہم آرگنائزر 42 سالہ کے نرسمہا رئیل اسٹیٹ تاجر 43 سالہ ایس بوجی ریڈی 39 سالہ گوپال 30 سالہ ایس راجندر ریڈی اور 31 سالہ اے سنتوش کو گرفتار کرلیا جبکہ ایس کرشنا گوڑ مفرور بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے گرفتار افراد کو گھٹکیسر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT