Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / فاروق حسین کی محمد علی شبیر نے عیادت کی

فاروق حسین کی محمد علی شبیر نے عیادت کی

حیدرآباد۔21ڈسمبر ( سیاست نیوز) قائداپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے سنچری ہاسپٹل بنجارہ ہلز پہنچ کر کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین کی عیادت کی ۔ فاروق حسین ناسازی صحت کی بناء ہاسپٹل میں شریک ہوئے جن کا آج معمولی آپریشن کیا گیا ۔ وہ ماہرین ڈاکٹرس کی نگرانی میں ہے جنہیں آئندہ ایک ہفتہ تک مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ سابق مملکتی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین ‘ ترجمان مسٹر سید فاروق پاشاہ قادری ‘ مسٹر خواجہ افتخار علی ( (دبئی) اور مسٹر سجاد انجنیئر کے علاوہ دوسروں نے ہاسپٹل پہنچ کر مسٹر محمد فاروق حسین کی مزاج پرسی کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT