Monday , April 24 2017
Home / سیاسیات / فاروق عبداللہ لوک سبھا کیلئے منتخب

فاروق عبداللہ لوک سبھا کیلئے منتخب

سرینگر 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ آج سرینگر لوک سبھا ضمنی چناؤ جیت گئے، جس کے لئے اُنھوں نے برسر اقتدار پی ڈی پی امیدوار نذیر خان کو زائداز 10,700 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فاروق عبداللہ کو 48,554 ووٹ ملے جبکہ نذیر خان کے حصے میں 37,779 ووٹ آئے۔ اِس نشست کے لئے رائے دہی 9 اپریل کو کافی شورش کے درمیان منعقد ہوئی تھی جس میں 8 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ اِس حلقہ کے لئے پولنگ کا تناسب نہایت مایوس کن 7.13 فیصد ریکارڈ ہوا جو اِس کی تاریخ کا اقل ترین تناسب ہے۔ فاروق عبداللہ کے لئے رکن لوک سبھا کی حیثیت سے یہ تیسری میعاد رہے گی۔ اُن کی کامیابی کو برسر اقتدار پی ڈی پی کیلئے بڑا جھٹکہ سمجھا جارہا ہے۔ وہ 1980 ء اور 2009 ء میں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT