Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / فاروق عبداللہ کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کا مطالبہ

فاروق عبداللہ کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کا مطالبہ

علیحدگی پسند بے چینی کے دوران سیاحوں اور یاتریوں کو ترغیب دینے میں مصروف
جموں ، سرینگر۔6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر بغاوت کے الزام میں مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کی کئی تنظیموں نے آج جموں میں ان کے ’’قوم دشمن بیانات‘‘ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کی قیادت آل پارٹیز مائگرینٹس کوآپریشن کمیٹی کے صدرنشین ونود پنڈت کررہے تھے۔ سرینگر سے موصولہ اطلاع کے بموجب علیحدگی پسند قائدین جو 5 ماہ طویل بے چینی کی وادی کشمیر میں قیادت کررہے ہیں، ایک حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے آج سیاحوں اور یاتریوں کو وادیٔ کشمیر آنے اور کشمیری عوام کی روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے انہیں تحفظ کا تیقن دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT