Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / فاروق عبداللہ کی درگارہ حضرت بل میں حاضری

فاروق عبداللہ کی درگارہ حضرت بل میں حاضری

سری نگر۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )معراج النبی ؐکی تقریب سعید کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز یہاں درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ فجربھی وہیں ادا کی۔انہوں نے وہاں عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقاء، ریاست میں مکمل امن و امان ، لوگوں کی خوشحالی ، رحمت باراں، مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور کشمیری قوم مصائب ، مشکلات اور مظالم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات پانے کے لئے دعا کی۔انہوں نے وہاں موجود لوگوں سے ریاست خصوصاً کشمیر کے حالات اور موسم کی بہتری کے لئے دعا مانگے کی اپیل کی۔درگاہ حضرت بل میں آج ہر نماز کے بعد موئے پاک آنحضور ؐکی نشاندہی کی گئی۔ کشمیر انتظامیہ نے عقیدت مندوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے ۔شب معراج کے سلسلے میں ایک باوقار ، اہم اور روح پرور مجلس سری نگر کی تاریخی عالی مسجد عیدگاہ میں بعد نماز مغرب منعقد ہوئی۔ متحدہ مجلس علماء جموں وکشمیر کے امیر اور حریت کانفرنس (ع) کے چیرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق جنہیں ریاستی انتظامیہ نے گزشتہ 50دن سے لگاتار اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کر رکھا تھا، کو گزشتہ شام جونہی رہا کیا گیا تو موصوف پروگرام کے مطابق عالی مسجد عیدگاہ سری نگر پہنچے جہاں انہوں نے بعد ازنماز مغرب معراج عالم کے حوالے سے منعقدہ روحانی اجتماع سے خطاب کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT