Sunday , June 25 2017
Home / سیاسیات / فاروق عبداللہ کی سیتارام یچوری سے ملاقات

فاروق عبداللہ کی سیتارام یچوری سے ملاقات

نئی دہلی ۔ /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر فاروق عبداللہ نے آج سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری سے ملاقات کی اور وادی کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ یچوری ملاقات کے بعد جو سی پی آئی ایم کے ہیڈکوارٹرس پر ہوئی تھی اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ کشمیر کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فاروق عبداللہ نیشنل کانفرنس کے قائد ہیں ۔ وہ قبلازیں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے مسئلہ کشمیر کی سیاسی طور پر یکسوئی کیلئے زور دے چکے ہیں ۔ وہ ضمنی انتخابات میں سری نگر حلقہ سے لوک سبھا کیلئے منتخب ہوچکے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT