Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / فاروق عبداللہ کی مودی سے ملاقات ، وادی کی صورتحال سے واقفیت

فاروق عبداللہ کی مودی سے ملاقات ، وادی کی صورتحال سے واقفیت

نئی دہلی۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر فاروق عبداللہ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو وادی کی تازہ صورتحال سے واقف کرایا اور اس مسئلہ سے سیاسی سطح پر نمٹنے پر زور دیا۔ فاروق عبداللہ کی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ یہ بات چیت تقریباً نصف گھنٹہ جاری رہی۔ انہوں نے وادی کشمیر میں بڑھتی بدامنی کے بارے میں تفصیلات سے وزیراعظم کو واقف کرایا۔ فاروق عبداللہ حال ہی میں لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے پی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد کے امیدوار نظیر احمد کو 10 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔ لوک سبھا کیلئے منتخب ہونے کے بعد ان کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے وزیراعظم سے خواہش کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو سیاسی سطح پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔ یہ صرف لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT